Breaking NewsEducationتازہ ترین
پاکستانیوں کے لئے بڑے سکالرشپ کا اعلان

کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لئے پی ایچ ڈی اور ایم ایس سکالر شپ کا اعلان کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایسے پاکستانی طلباء جو ایم ایس اور پی ایچ ڈی سکالرشپ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو ان کے لیے کنگ سعود یونیورسٹی رياض سعودی عرب نے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔
مرد وخواتین دو فروری 2025تک اپلائی کرسکتے ہیں، فل برائٹ سکالر شپ میں ماہانہ وظیفہ ،ویزہ مکمل فری ،سالانہ آنے جانے کا ٹکٹ فری ،رہائش اور علاج مکمل فری،تعلیم مکمل فری ،فیملی لانے میں یونیورسٹی کی طرف سے مدد ہوگی اور رہائش کا انتظام بھی ہوگا۔
ماسٹرز کےلئے 30 اور پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال سے کم عمر شرط ہے۔