Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کوسکالر شپ دینے کا اعلان

سعودی حکومت نے 25 یونیورسٹیز میں ڈپلومہ، بیچلر،ماسٹر اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں 600 پاکستانی طلبہ کواسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

ہہ بھی پڑھیں۔

سعودی عرب کا بڑا اعلان۔۔۔پاکستانی طلباء کے لئے سکالر شپ جاری

تفصیلات کے مطابق ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے سکالر شپ کے بارے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔

پولیٹیکل سائنس،قانون،ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن میں سکالر شپ دی جائیں گی۔

معاشیات، کمپیوٹر سائنس، عربک اسلامک اسٹڈیز، ایگریکلچر اور میڈیا سائینسسز میں بھی اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد کوٹہ پر سکالر شپ فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔

سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباوطالبات کے سکالرشپ کا اعلان

جامع امیرہ نورہ بنت عبدالرحمان برائے خواتین میں 8 فیصد کوٹہ پر سکالر شپ دی جائیں گے،جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ 85 فیصد سکالر شپ دے گی ،بیچلر پروگرام کے لئے 17 سے 25 سال جبکہ ماسٹرز پروگرام کے لئے 30 سال تک کے طلباءو طالبات سکالر شپ کے اہل ہونگے۔

پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔

شعبہ سائنس میں سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو 900 جبکہ آرٹس میں 850 ریال وظیفہ دیا جائے گا۔

شادی شدہ طلباءو طالبات کو 3 ماہ کے وظیفہ کے برابر رہائشی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

سکالر شپ کے حوالے سے پاکستانی ایمبیسی ریاض نے ہائر ایجوکیشن کو لیٹر جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button