Breaking NewsEducationتازہ ترین

سعودی عرب کا بڑا اعلان۔۔۔پاکستانی طلباء کے لئے سکالر شپ جاری

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں سکالرشپ کا اعلان کردیا، سکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظیفہ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اس اسکالر شپ سے مستفید ہوسکتے ہیں، اور سعودی عرب کی جانب سے علم سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، زراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔

سلطنت 25 یونیورسٹیز میں اسکالر شپ کے موقع فراہم کر رہی ہے، ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد طلبہ کو انرول کیا جائےگا ، جبکہ دو جامعات میں رجسٹریشن کا تناسب مختلف رکھا گیا ہے۔

پرنسز نور بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی برائے خواتین (ریاض) میں 8 فیصد پاکستانی اور کشمیری طلبہ، جبکہ مدینہ منورہ میں واقع جامعہ اسلامیہ میں مجموعی طور پر 85 فیصد نشستوں پر رجسٹریشن کی جائے گی ۔

ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ سعودی وزارت تعلیم کو درخواست بھیجے گی، اہل طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرے گی۔

اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد ، جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں