Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

5ملکی انٹیلی جنس اتحاد کی رپورٹ پر دورہ منسوخ کیا گیا: کیوی میڈیا کا دعویٰ

نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ انٹیلی جنس اتحاد کی جانب سے خطرے سے آگاہ کرنے پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پانچ ملکی انٹیلی جنس اتحاد نے نیوزی لینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان ختم کرنے کا کہا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس اتحاد نے خطرے سے آگاہ کیا۔
پانچ ملکی انٹیلی جنس اتحاد کا بتایا گیا سکیورٹی خطرہ قابل اعتماد سمجھا گیا، اور نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرکٹ حکام کے فیصلے کی حمایت کی نیوزی لینڈ، پاکستان کی حکومتوں اورکرکٹ بورڈزکے درمیان 12 گھنٹے گفتگو ہوئی، حکومتوں اور بورڈز کی اس طویل گفتگو کے بعد دورہ ختم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button