Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کوریا کے تعاون سے ملک میں فوڈ سیکورٹی کے حصول میں مدد ملے گی:وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کا بڑاشعبہ ہے، کوریا کی جانب سے اس شعبہ میں ٹیکنالوجی اور تجربے کے تبادلے سے ملک میں فوڈ سیکورٹی کے حصول میں مدد ملے گی، اور چھوٹے کسانوں کی مجموعی آمدن میں بہتری آئیگی۔
یہ بات انہوں نے کوریا کے نائب وزیر ہور تائی وونگ کی سربراہی میں جنوبی کوریا کے شعبہ رورل ڈویلپمنٹ و ایڈمنشٹریشن(ڈی آر ڈی اے) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے منگل کو ان سے یہاں ملاقات کی۔
وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ کثیر الجہتی اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
وزیر اعظم نے فصلوں کیلئے مخصوص زرعی ٹیکنالوجی کی ترقی،محقیقین اور کسانوں کو استعداد کار کی صلاحیت اور تربیت کی فراہمی اور زرعی سیکٹر کی پائیدار ترقی کی حمایت میں ڈی آر ڈی اے کے کردار کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے مل کر کام کرینگے۔
جنوبی کوریا کے نائب وزیر نے پاکستان اور کوریا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت کو سراہا اور پاکستان کے زرعی سیکٹر اور رورل ترقی میں جنوبی کوریا کی جانب سے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button