Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنٹی 20 : کے پی کے کی مسلسل تیسری شکست، ساوتھ پنجاب بھی ہار گیا

قومی ٹوئنٹی20 میچ میں سندھ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے پی کے کوشکست دےدی۔
147رنزکاہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل کے پی کے نے پہلے کھیلتے ہوئے 147رنز بنائے ، جس میں صاحبزادہ فرحان کے 44،کامران گھمن نے 19،عامرعظمت کے 18رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عارف محمود نے تین،سہیل خان اورزاہد محمود نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں سندھ کی ٹیم نےسات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،شرجیل خان نے 17رنزبنائے،سعد خان نے 31 رنز کی اننگز تراشی، فراز علی نے 13 بنائے،اصف نے 28 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ میر حمزہ نے 19 رنزبناکر ناٹ آوٹ رہے ۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کی ناقص کارکردگی سنٹرل پنجاب نے آ سانی سے کامیابی حاصل کرلی، عمدہ بیٹنگ کرتے پر طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے 106رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا ، طیب طاہر نے ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،محمد اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے۔

ثمین گل اور عمران رندھاوا نے 2,2, کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں سدرن پنجاب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 106رنز بناسکی زین عباس نے 3چوکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیلی، یوسف بابر نے 1چوکے اور ایک چھکے کی مدد 22رنز بنائے ۔

شیرون سراج نے جارحانہ اننگز کھیلی، ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21رنز بنائے۔

ناردرن کی جانب سے عامر یامین نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے کامیاب باؤلر وقاص مقصود نے 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کی۔

علی اسفند 1, فیضان 1,حنین شاہ 2وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں