Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے وہ اب ٹی ٹوینٹی کرکٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔
فاسٹ بولر نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ بولر نے 30 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 33.45 کی اوسط سے 101 وکٹیں حاصل کیں۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ملنگا نے 226 میچز کھیلے اور 28 کی اوسط سے 338 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ان کی بہترین بولنگ بھارت کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 38 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مختصر طرز کی کرکٹ کے ماہر مانے جانے والے لاستھ ملنگا نے 84 میچز کھیلے اور 107 وکٹیں حاصل کیں، ملنگا کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button