Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہائیکورٹ بار ملتان لائرز کی جیت

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام خانیوال ڈسٹرکٹ بار لائرز کرکٹ ٹیم اور ہائیکورٹ بار ملتان لائرز کرکٹ ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ میچ ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا گیا۔

خانیوال بار نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 190رنز بنائے، ان کی طرف سے مظہر شاہ نے 65ایوب، بابا35 اور ملک شفقت 29رنز بناکے نمایاں رہے۔

ملتان ہائیکورٹ بار کی طرف سے فاضل خان نے چار جبکہ عبدالٰلہ طاہر زوہیب حسن اور صائم رفیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان ہائیکورٹ بار کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ کی خاص بات فاضل خان کے ناقابل شکست سو رنز تھے، جس میں گیارہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

شیخ عدنان نعیم نے پانچ چوکوں کی مدد سے 42 اور محمد شاہد نے 18 رنز بنائے۔

خانیوال بار کی طرف سے چوہدری نعمان نے دو جبکہ وحید نے ایک وکٹ حاصل کی شاندار سو رنز ناٹ آوٹ بنانے اور چار وکٹ حاصل کرنے پر کپتان ملتان ہائیکورٹ بار فاضل خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کے اختتام پر صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سجاد حیدر میتلا، سیکرٹری سید انیس مہدی، ملک حیدر جمال میتلا، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے محمد فاضل خان کو مین آف دی میچ ٹرافی اور ونر رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button