Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ ملتان کا بڑا فیصلہ، زکریا یونیورسٹی کے ٹیچرز کی بڑی جیت

لاہور ہائیکورٹ ملتان نے زکریا یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے حق میں فیصلہ دے دیا، وائس چانسلر کو 17 اکتوبر کو سلیکشن بورڈ کرانے اور 45 دن کے اندر سینڈیکیٹ کرانے کی ہدایت

تفصیل کے مطابق 19 اپریل اور 12 جولائی کو ہونے والے سلیکشن بورڈز میں وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبرز کی ایک بڑی تعداد کو عرصہ دراز سے پروموشن کا انتظار کر رہی تھی کو بغیر کسی وجہ کے پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بورڈ کے منٹس میں بھی ان فیکلٹی ممبران کو سلیکٹ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہ بتائی، جس پر 8 فیکلٹی ممبران نے علیحدہ علیحدہ 8 رٹ پٹیشنز دائر کی تھیں، جس میں عدالت نے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فیکلٹی ممبرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے حوالے سے وائس چانسلر کو آرڈر جاری کئے تھے مگر رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار کے غلط مشورے کو مان کر وائس چانسلر نے بورڈ نہ بلایا جس پر فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف 7 کیسز توہین عدالت کے دائر کئے۔

عدالت نے توہین عدالت کیس میں وائس چانسلر اور رجسٹرار کو اس شرط پر سزا نہ دینے کا فیصلہ کیا کہ اگر یونیورسٹی فوری سلیکشن بورڈ کی میٹنگ بلا کر ان لوگوں کو سلیکٹ کر لے اور 45 دن کے اندر اندر سینڈیکیٹ کی میٹنگ بلا کر ان کے پروموشن آرڈر جاری کرے۔

جس پر یونیورسٹی نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سلیکشن بورڈ اور سینڈیکیٹ کروانے کی حامی بھر لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button