Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

باؤلنگ ہماری طاقت، اس بار بیٹنگ میں کچھ نیا کریں گے : عاقب جاوید

لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے اعلان کیا ہے کہ اب قومی ٹیم کو بالر نہیں وکٹ کیپر بیٹرز دیں گے ، بالنگ ہماری طاقت ہے ، سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی ہمیں وننگ پوزیشن دلانے کا یقین دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سرفراز کا بڑا اعزاز

ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ملتان میں پی ایس ایل کی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی پی ایس ایل دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
عامر کی کارکردگی مشکوک قرار

ملتان سٹیڈیم پاکستان کا سب سے خوبصورت سٹیڈیم ہے، اس لئے تقریب کا انعقاد احسن فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔

ہنی مون ختم ، باؤلر حارث رؤف نے ملتان میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا

ہم ایک متوازن سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، راشد ابتدائی میچوں میں دستیاب نہیں ہیں ، ان کی کمی یقینا محسوس ہوگی، مگر وہ راشد ہے باقی سات میچوں میں وہ اپنی کمی پوری کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : قلندرز اور سلطانز کی پریکٹس، شاہین آفریدی فارم میں نظر آئے

ملتان میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ تمام ٹیمیں برابر کی ہیں، صرف 19 بیس کا فرق ہے ، مقابلے کی فضا بنے گی تو بہتر کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔اتنا پتا ہے شائقین کا جوش ملتان سے زیادہ لاہور قلندر کو ملنے والا ہے ۔

انہوں نے کہا لاہور قلندرز کو دوسری ٹیم پر جو سبقت حاصل ہے، وہ اس کی سکواڈ مینجمنٹ ہے ہماری ٹیم 2020 میں مکمل ہوچکی تھی ، ٹورنامنٹ کی کوئی ٹیم ایسی نہیں جس کے کھلاڑی گزشتہ 5سال ایک ساتھ چلے آرہے ہوں ۔

ہمارے کھلاڑی 2018 سے ساتھ ہیں ہمارا کور گروپ ہماری طاقت ہے جس میں شاہین ہے ، ڈیوڈ، راشد، فخر، شاہد،حارث ہیں یہ ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ سنبھالنے والے ہیں ۔

ان کو ہر بار محنت نہیں کرانا پڑتی، ان کو پلان پتا ہے، آتے ہی یہ ایکٹو ہوجاتے ہیں ، ہماری دوسری پہنچان ہماری باؤلنگ ہے، جس میں حارث کے ساتھ دلبر، زمان ،راشد، سکندر رضا،ڈی ایم ڈاسن شامل ہیں ۔

کسی انٹرنیشنل ٹیم کی بھی ایسی باؤلنگ نہیں ہوسکتی ، بالر ساتھ لائے ہیں لیکن امکان نہیں کہ ان کو زیادہ چانس دیاجائے دراصل بالر بنانا آسان ہے جبکہ بلے باز اور وکٹ کیپر بنانا مشکل ہے ، اس لئے اس بارے ہم نے وکٹ کیپر بلے بازوں پر فوکس کیا ہے ۔
رواں برس ہم نئے بلے باز وکٹ کیپر مارکیٹ میں لائیں گے ، جو پاکستان کاروشن مسقبل ہوں گے ۔

اس بار لاہور قلندر دوسرے شعبوں میں کھلاڑی لیکر آئی ہے عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ وکٹ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہ سکتے ، کھلاڑیوں کی فٹنس ٹی 20 میں اتنا میٹر نہیں کرتی ، اوسط ایک فیلڈر کے پاس چار گیندیں آتی ہیں، بالر نے بال کرانا ہوتی ہیں، اس لئے فٹنس اتنا اہم رول ادا نہیں کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button