لاہور قلندرز کا ملتان اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹریننگ سیشن مین لاہور قلندر کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔
دریں اثناء لاہور قلندر کے افتتاحی بلے باز عبداللہ شفیق ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "قلندرز” ابتدائی میچز سے ہی جیت کے ٹریک پر ہے جس کی وجہ سے کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لیگ میچز میں کامیابی حاصل کریں۔
کپتان شاہین شاہ کا فارم میں آ نے کی وجہ سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، جس کی ضرورت آنے والے میچز میں بہت زیادہ تھی، شاہین شاہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں جن کی کارکردگی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ وہ اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے ہیں جو ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں ۔
لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا چوتھا میچ 22 اپریل کو میزبان ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی، لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز اس وقت پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس اور 2.051 رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔