Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل سیزن 8 کا افتتاحی میچ : سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمئن قلندرز نے ایک رنز سے جیت لیا

پی ایس ایل سیزن 8 کاافتتاحی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمئن قلندرز نے ایک رنزسے جیت لیا،سلطانز 174 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

176رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے شان مسعود اور محمد رضوان شاندار اننگز کھیلی ، دونوں کے درمیان سو رنز کی ساجھے داری ہوئی۔

جس کے بعد مسعود 4چوکوں کی مددسے 35 رنز بناکر حسین طلعت کاشکار بنے، تاہم محمد رضوان نے آزادنہ سٹروکس کھیلنے کاسلسلہ جاری رکھا ، ڈیوڈ ملر نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔

بڑھتے ہوئے سکور کو روکنے کےلئے شاہین نے اپنا دوسرا سپل شروع کیا اور محمد رضوان کو 75 کے انفرادی سکور کو بولڈ کردیا، ان کی اننگز 8 چوکوں اور ایک چھکے سے سجی تھی، ان کے بعد پچ پر پولارڈ اور ملر نے جیت کی طرف قدم بڑھائے، مگر روف نے ان کےقدم روک دئے ملر 25رنز بنا کر بولڈہوگئے پولارڈ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے وہ رنز آوٹ ہوگئے عثمان خان بھی کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوگئے ۔

خوشدل شاہ نے برق رفتاری سے کھیلتےہوئے آخری دو گیندوں پر چوکے لگائے مگر ہدف سے ایک رنز قبل
ہمت ہار گئے، وہ 12 رنزکےساتھ ناٹ آوٹ رہے شاہین حسین ، زمان، حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button