Paid ad
Breaking NewsSportsUncategorisedتازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ : لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو اٹھ رنز سے شکست دے دی جبکہ کراچی وائٹس نے بہاولپور کو 17 رنز سے ہرایا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچ میں لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو اٹھ رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے اٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، جس میں محمد سلیم کے 29 محمد فائق کے 12 محمد محسن کے 47 حسن رضوان کے 13 رنز شامل تھے جبکہ کپتان سعد نسیم ایک رنز بنا کر انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہوگئے۔

کراچی کی طرف سے حمزہ سہیل نے تین عارش علی نے دو بہادر علی اور رمیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کراچی کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی جس میں عبداللہ افضل کے 27 سیف اللہ بنگش کے 20 رمیز عزیز کے 24 کاشف علی کے 32 اور بہادر علی کے 14 رنز شامل تھے۔

عبید شاہ نے تین محمد سلمان نے دو کامران افضل محمد فائق اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اقبال اسٹیڈیم میں فیصل آباد میں بہاولپور نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔شان مسعود نے 3چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیے۔محمد فیضان نے13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بہاولپور کی ٹیم جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی۔

فیضان ظفر نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، میر حمزہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

شان مسعود پلیئر آف دی میچ قرار پائے، شان مسعود نے اپنا ایوارڈ ہارون ارشد کو دے دیا جنہوں نے 44 رنز بنائے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button