Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ: لاہور وائٹس کے ہاتھوں کوئٹہ کو شکست کا سامنا

نیشنل ٹی 20 کپ کے سلسلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور وائٹ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا اس سے قبل کوئٹہ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا سکی تھی، اس کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔
عبد الواحد نے 18 شمریز خان نے 25 اور محمد ادریس نے 13 رنز کی اننگز کھیلی، احمد دانیال کامران افضل نے دو دو عبید شاہ رمیز اور سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں لاہور وائٹ کی ٹیم نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا، محمد فائق نے چار چھکوں آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 جبکہ محمد سلیم نے ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔