این ایف سی یونیورسٹی: 252 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم

این ایف سی آئی ای ٹی ملتان میں گزشتہ روز وزیراعظم یوتھ پروگرام فیز تھری کے سلسلے میں ہونہار طلباء و طالبات میں 252 لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر علی کالرو، رجسٹرار انجینئر نصراللہ خان بابر، خزانچی مغفور انور چغتائی، کنٹرولر انجینئر رسول احمد، ایچ ای سی کے نمائندہ بابر ، تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر علی کالرو نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے بڑی خوشی کا دن ہے کہ ہم آج ہمارے طلبا نے ایک سنگ میل طے کیا ہے، گورنمنٹ کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہیں کہ مشکل حالات میں گورنمنٹ نے طلباء کا اور ان کے مستقل کا خیال رکھا۔
سیشن 2019 کے وہ طلبا وطالبات جو حال ہی میں پاس آوٹ ہوئے ہیں، ان کےلئے اعلیٰ حکام کو مراسلہ تحریر کیا جارہاہے کہ اس سیشن کے طلباء کو بھی اس سکیم سے فائدہ ملنا چاہیے، اور وہ اس ضمن میں بھرپور کوشش کریں گے کہ طلباء کو بھی لیپ ٹاپس مل سکیں۔