ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو بھی لیپ ٹاپ مل گئے

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروجیکٹ فار وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری بابر رشید ایڈیشنل تھے، جبکہ دیگر اکابرین میں سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق محمود اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اعجاز کھوکھر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو 220 میرٹ لیپ ٹاپ ملے ہیں، جن میں سے سات طلباء وزیراعظم پاکستان سے پہلے ہی یہ لیپ ٹاپ وصول کرچکے ہیں، اور 92 طلباء کو مزید لیپ ٹاپ دئے جائیں گے، اور جلد ہی ایک اور شاندار تقریب میں بقیہ طلباء میں123 لیپ ٹاپ کی تقسیم جناب گورنر پنچاب کے ہاتھوں دئیے جائینگے اور یونیورسٹی کی جانب سے جلد ہی اس تقریب کاانعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لیپ ٹاپ سےنہ صرف جدید رجحانات کے مطابق آپ کے تعلیمی میدان میں انقلابی قدم ثابت ہوگا بلکہ آپ آج ہی سے اس کے ذریعے اپنے لئے آن لائن روزگار کے موقع بھی پیدا کریں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زرعی یونیورسٹی کے 361 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
تقریب کے مہمان خصوصی بابر رشید نے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور یونیورسٹی کے طلبا کو 220 لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقینا یہ لیپ ٹاپ آپ کی تعلیمی کارکردگی میں اہم کرادر ادا کریں گے۔
سپر فوکل پرسن ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے طلباء کی تعداد اور ان کو ملنے والے لیپ ٹاپ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔
ڈایکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر مسعود رضوی نے شرکا اور طلباء کو مبارکباد دی، اور خوش آمدید کہا تقریب میں یونیورسٹی کے شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔