Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لشاری والے جنگل کو سفاری پارک بنانے کا اعلان

اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعظم برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کوٹ ادو لشاری والے جنگل کا دورہ سفاری پارک بنانے کا اعلان،

مظفر گڑھ۔ اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعظم برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کوٹ ادو لشاری والے جنگل کا آج تفصیلی دورہ کیا، جس میں لاشاری والے جنگل کو سفاری پارک بنانے کا اعلان کیا گیا۔

وزیرمملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی اور سیکرٹری فاریسٹ، فشریز اینڈ وائلڈ لائف سرفراز مگسی نے اسپشل اسسٹنٹ وزیر اعظم کو ہیڈ تونسہ بیراج اور لاشاری والا جنگل کے بارے بریف کیا ۔

ملک امین اسلم نے 30 کروڑ کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک اور سیر گاہ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا، سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی کو گورنمنٹ سیاحت کے لیے بہترین ماحول میں تبدیل کرے گی, مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی،جبکہ پانچ پولیس چیک پوسٹس کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ڈولفن کی حفاظت کیلئے ریسکیو کے سینٹرز بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اس مو قع سیکرٹری جنگلات، محکمہ ایریگیشن نے انہیں ہیڈ تونسہ بیراج پر ان کو بریفنگ دی۔

بعد اذاں لاشاری والا جنگل کا وزٹ بھی کروایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button