سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کے دوسرے مرحلے کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2 کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، جس کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
پیف حکام نے درخواستیں دینے والوں کو ہدایت کی ہے کہ انفرادی تعلیم یافتہ نوجوان درخواست جمع کرواتے وقت درج ذیل امور کا خاص خیال رکھیں۔
آن لائن درخواست کا پرنٹ لیں اور مخصوص جگہ پر دستخط کریں، شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں لف کریں، جمع شدہ فیس کی اصل رسید، اصل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور اصل بیان حلفی لف کریں، تجربے کا سرٹیفکیٹ دیے گئے نمونے کے مطابق جمع کروائیں۔ لفافے پر ڈائریکٹر PSRP فیز۔2 لازمی لکھیں، ایک لفافے میں صرف ایک درخواست شامل کریں۔
نجی تعلیمی ادارے، پیف پارٹنرز/پیما لائسنس یافتگان، این جی اوز/سی ایس اوز،ایجوکیشن چینز،دستاویزات لف کریں، 30نومبر 2024 کے بعد جمع کروائی گئی فیس قابلِ قبول نہ ہوگی۔
تمام امید واران کے لیے اصل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازم ہے، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جمع کروائی گئی درخواست کی وصولی کی رسید یاکوئی اور دستاویز تسلیم نہیں کی جائے گی۔