Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : 5 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار کا نان سیلری بجٹ جاری

پنجاب بھر کے سکولوں کو 2022 کے آخری کوارٹر کا 5ارب 11کروڑ20 لاکھ 63ہزارکا نان سیلری بجٹ اور طالبات کے وظائف کی رقم جاری کردیاگیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ پنجاب کی سفارش پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے سکولوں کےلئے طالبات کے سکالر شپ اور نان سیلری بجٹ اور طالبات کے لئے وظائف کی رقم جاری کردی۔

مراسلے کے مطابق طالبات کےلئے ایک ارب 38کروڑ 20 لاکھ اور 63ہزارروپے کے وظائف کی رقم جاری کی گئی، جبکہ نان سیلری بجٹ کے لئے تین ارب، 73کروڑ ، 30لاکھ کا نان سیلری بجٹ جاری کردیاگیا۔

ملتان کو 9 کروڑ 86لاکھ روپے کی فنڈز دئے گئے ۔

جاری مراسلے کے مطابق اٹک کو 7 کروڑ 23 لاکھ روپے ، بہاولنگر کو 11 کروڑ68 لاکھ، بہاولپور 8 کروڑ74لاکھ ، بھکر کو 12کروڑ 47لاکھ روپے ، ڈی جی خان 9 کروڑ 52 لاکھ روپے ، جھنگ کو 10 کروڑ89 لاکھ روپے ، لودھراں 5 کروڑ39لاکھ روپے، ملتان 9کروڑ86لاکھ روپے ، مظفر گڑھ، 13کروڑروپے ، فیصل آباد، 22 کروڑ98لاکھ روپے ، رحیم یار خان ، 16کروڑ 39 لاکھ روپے ، راجن پور چھ کروڑ 66 لاکھ روپے ، سرگودھا 12 کروڑ80لاکھ روپے ، خانیوال 12 کروڑ 53لاکھ روپے ، لاہور 14 کروڑ 86لاکھ روپے ، لیہ 11 کروڑ 13لاکھ روپے ، وہاڑی 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button