Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے افسروں اور ملازمین کو بڑی وارننگ مل گئی

زکریا یونیورسٹی میں وقت کی پابندی نہ کرنے والے ملازمین اور افسروں کو آخری وارننگ جاری کردی گئی، وائس چانسلر نے اپنا اقتدار سنبھالتے ہیں وقت کی پابندی کا مراسلہ جاری کیا تھا جس پر عمل ہو رہا تھا کہ مگر رجسٹرار نے ایک بار پھر وقت کی پابندی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ۔

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے کہ بار بار کی ہدایات کے باوجود افسران/ اہلکار مقررہ دفتری اوقات پر عمل نہیں کر رہے ہیں یہ عدم تعمیل دفاتر کی کارکردگی اور کام کاج کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران/ اہلکار بغیر کسی استثناء کے دفتری اوقات (صبح 8:00 سے شام 4:00 بجے تک) کی سختی سے پابندی کریں، ان کو آخری وارننگ دی جاری ہےز جس کے بعد حسب قانون کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button