Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں قائم کردہ جدید شکایت سیل کا افتتاح

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کے ہمراہ رحیم یار خان کا دورہ کیا ، ڈی پی او آفس پہنچنے پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی، اور شہداء پولیس کے بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے جس پر انہوں نے بچوں کو پیار دیا، اور ان کی تعلیم بارے دریافت کیا۔

انہوں نے بچوں کو ہر طرح سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ، اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں رہنے کا کہا۔

انہوں نے ڈی پی او آفس میں قائم کردہ جدید شکایت سیل کا افتتاح کیا اور شکایت سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈی پی او محمد علی ضیاء نے بریفنگ دی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ایس ایچ او ظاہر پیر اسداللہ مستوئی، انچارج سی آئی اے خان پور جبران جیراڈ، انچارج سی آئی اے صادق آباد ملک سلیم سمیت دیگر اہلکاروں کو سنگین جرائم کے مقدمات کی بہترین تفتیش کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے۔

انہوں نے ضلع میں کرائم کی مجموعی صورت حال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں آپریشن البدر میں کی جانیوالی کاروائیوں کا جائزہ لیا اور مزید اہم ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ کر کے کچہ کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

بعد ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے صادق آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی نمائندوں، ممبران ضلعی امن کمیٹی، انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت سٹی ایریا اور صادق آباد اور کچہ بھونگ کے علاقوں سے ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز بھی موجود رہے۔

انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات کو تفصیلاً سنا اور ان کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کچہ کے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے رحیم یارخان پولیس کو مزید وسائل 500 جوان، بیس ایلیٹ ٹیمز، بکتر بند گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں اور سول انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے آپریشن البدر کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام تر صلاحیتیں اور وسائل برؤے کار لا رہی ہے ۔

انہوں نے کچہ میں قائم پولیس کیمپ بنگلہ دلکشا کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس ملازمان سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ، اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا اور کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ امور کو پوری تن دہی سے سر انجام دیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نےچیک پوسٹ دعوالا کا دورہ کیا اور سندھ پنجاب بارڈر پر چیکنگ کے نظام کا جائزہ لیا ، اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چیکنگ کے نظام کو موثر رکھتے ہوئے ای پولیس ایپ کا زیادہ استعمال کریں تاکہ کرمینلز کی نقل و حرکت کو روکنے میں مزید مدد مل سکے۔

اس موقع پر آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد، ایس ڈی پی بھونگ حسن محمود جتوئی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button