Breaking NewsEducationتازہ ترین
لیگل کمیٹی زکریا یونیورسٹی کا اہم اجلاس شروع
زکریا یونیورسٹی کی لیگل کیسز کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس، ایک ممبر کااضافہ
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے لیگل کیسزکا جائزہ لینے کےلئے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کنوینئر ڈاکٹر محمد فاروق نے کی جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین اور ڈپٹی کنٹرولر محمد نعیم شامل تھے۔
اجلاس میں ڈپٹی رجسٹرار لیگل محی الدین کو کمیٹی کاشریک رکن بنانے کافیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں تمام کیسز کا جائزہ لیاگیا لاور مشاورت کے بعد ہرامیدوار کے لئے ایک فارمیٹ کاپرفارمہ تشکیل دیا گیا۔
آئندہ اجلاس آج منگل کو ساڑھے دس بجے صبح کو طلب کرلیا گیا، جس میں عدالتی کیسز بارے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔