Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خاتون جج کو دھمکانے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ، لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے

۔عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملےکا نوٹس لیا ہے، اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلد شوکاز نوٹس جاری ہونےکا امکان ہے۔

عمران خان کا آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنےکا اعلان، خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button