Breaking NewsEducationتازہ ترین

سابق ڈی ڈی ای او زنانہ سے سرکاری ریکارڈ اور گاڑی کی برآمدگی کےلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا

سابق ڈی ڈی ای او ملتان زنانہ سلطانہ رانا کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری ایجوکیشن نے عہدے سے ہٹاتے ہوئے پیڈابایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا ، مگر وہ جاتے جاتے تمام سرکاری ریکارڈ اور گاڑی بھی ساتھ لے گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

کرپٹ ڈی ڈی ای او کی بحالی کی کوشش، اساتذہ کا شاہ محمود کے گھر کے سامنے احتجاج

جس پر سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو مراسلہ تحریر کردیا کہ یکم اگست کو سابق ڈی ڈی ای او زنانہ سلطانہ رانا کو اختیارات سے تجاوز کرنے، اور کرپشن کی الزامات کے تحت عہدے سے الگ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

سابق ڈپٹی ڈی ای او جاتے جاتے سرکاری گاڑی بھی لی گئی

مگر انہوں نے عہدہ چھوڑتے ہوئے سرکاری ریکارڈ جس میں ڈائری رجسٹرڈ، ڈسپیج رجسٹرڈ، چیک بکس اور سرکاری گاڑی شامل تھی، اپنی پیش رو کے حوالے نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں۔

ڈپٹی ڈی ای او زنانہ ایلمنٹری کرپشن ثابت ہونے پر عہدے سے فارغ

جس کی شکایت ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی کی، اس لئے سلطانہ رانا کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے، اور سرکاری ریکارڈ اور گاڑی برآمد کرائی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں