نواز شریف زرعی یونیورسٹی کیس: ججز کا اظہار برہمی، سوموار فیصلہ کن دن ہونے کا امکان

لاہور ہائی کورٹ، ملتان بنچ، ملتان کے ججز کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی کیس میں اظہار برہمی، سوموار تک فریقین کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں
تفصیل کے مطابق نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی وائس چانسلر شپ کے معاملے پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید اور دیگر نے حکومت کو فریق بناتے ہوئے کیس دائر کیا تھا جس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، قائم مقام وی سی نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے
تاہم کیس میں ان کے وکیل نے ایک بارپھر کیس التواء کی درخواست کی جس پر اپیل کنندگان کے وکیل رانا محمد آصف سعید نے نشاندہی کی کہ وائس چانسلر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی اور طلباء کا نقصان ہو رہا ہے اور کیس کو بار بار التواء میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زرعی یونیورسٹی میں انتظامی بحران؛ تنخواہیں روک لی گئیں، ملازمین نے آج ہڑتال کی دھمکی دے دی
31 اکتوبر 2024 کو دیئے گئے ریلیف کی وجہ سے وائس چانسلر کی تقرری کا عمل رک گیا ہے، جس پر ججز جسٹس ملک محمد اویس خالد اور عابد حسین نے 10 مارچ کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے کہ مزید کوئی التوا نہیں دیا جائے گا اور اگر اپیل کنندہ کا وکیل مقدمہ پر بحث کرنے کے لیے تیار نہیں ہے یا کوئی متبادل انتظام نہیں کرتا ہے، تو اس اپیل کا فیصلہ دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا یا کم از کم دی گئی عبوری ریلیف کو واپس لے لیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد امید ہو چلی ہے کہ سوموار کو نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کا فیصلہ ہو جائے گا۔