Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ ہوگا

موسمِ سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران پرائیویٹ اسکولز کھولنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران اسکولوں میں کسی بھی قسم کی تعلیمی یا غیر تعلیمی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنی حدود میں نجی اسکولوں کی کڑی نگرانی کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button