Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے ضمنی امتحانات 2019 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

تین سال سے تعطل کا شکار ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات کے ڈیٹ شیٹ گزشتہ رات جاری کردی گئی۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ تمام تر قانونی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے بعد شفاف امتحانات کا انعقاد کرانے جارہے ہیں، جس کےلئے فول پروف اقدامات کرلئے گئے ہیں۔
گورنر چانسلر کے احکامات کی روشنی میں انٹرول طلباء کو امتحانات کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈیٹ شیٹ کے مطابق 10 جون کو پہلا پرچہ ہوگا،جبکہ آخری پرچہ 24 جون کو لیاجائے گا۔