Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن پر شور شرابے کے درمیان کسی نے یہ احساس نہیں کیا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدید بلدیاتی الیکشن کا نظام کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے، براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل کے رہنما تیار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button