Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے آئی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ میں سہ روزہ نمائش کا اہتمام

سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے آئی ایم ایس ڈیپارٹمنٹ میں سہ روزہ نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ،جس میں جامعہ کراچی کے طلبا و طالبات، فیکلٹی اراکین، نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلباء و طالبات کی مہارت کو نہ صرف بہتر بناتے ہیں بلکہ یہ صلاحیتیں طالب علموں کو انسانی حقوق کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرتی ہیں۔

علم و ادب اور تعلیم کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے، تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ انسان دوسروں کے مقابلے میں بہتر زندگی گزار نے کے قابل ہوتا ہے۔

لہٰذا ضروری ہے کہ تعلیم کے حصول کی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔ڈ
اکٹر سید عاصم علی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز، جامعہ کراچی نے کہا کہ امن قائم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف آپس میں تنازعات کے پُرامن حل کے ساتھ ایک پر امن مستقبل کا تصور ممکن ہے، اور ماضی کے تنازعات اور تشدد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ مؤثر طریقے سے کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مثبت سوچ ہی امن کو فروغ دے گی۔ اور مستقبل میں ہم آہنگی کو فروغ دے گی، کیونکہ پُرامن معاشرے کیلئے برداشت اور ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فواد رسول ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز نے بھی نمائش سے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button