Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جاپان کےساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کےخواہاں ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امورمیں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتاہے، اور جاپان کےساتھ باہمی تعلقات کوفروغ دینےکےخواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر نے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی، اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button