Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے 18دسمبر سے ہڑتال کا اعلان کردیا

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد حسنات حسین نے کہا کہ ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی براہ راست اور سول ڈیفنس کی بے جاہ مداخلت ختم کی جائے،مزید ایل پی جی کاروبار جاری رکھنا ممکن نہ ہے۔

ملک بھر میں سوئی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال شروع ہو گیا ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ایل پی جی کا کاروبار جاری رکھنے کے لیے سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہوراور فیصل آباد کی طرح ایل پی جی دوکانوں کے لیے ایس او پیز(ایل پی جی سیفٹی نکات)فوری تشکیل دیے جائیں۔
جس میں پولیس کی برائے راست مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ تاکہ اس تاریخ ساز قدری گیس کے شاٹ فا ل کی وجہ سے عوام کو گیس کی دشواری نہ ہو ۔
جو ایس اوپیز (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں گے ہم اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پولیس اور سرکاری اداروں کی بھتہ گیری اور جھوٹی ایف آئی آر (FIR)ایل پی جی کے کاروباری افراد کے خلاف بند نہ کی گئی تو جنوبی پنجاب میں ایل پی جی کی سیل جاری رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔
جنوبی پنجاب میں معصوم جانوں کے بچاؤ کے لیے ایل پی جی دوکانوں کی سیفٹی کو بہتر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے دفتر سے جاری کیے گئے ایس او پیز (ایل پی جی سیفٹی نکات) کی طرح جنوبی پنجاب کے ایل پی جی کے کاروبار کے لیے ایس او پیز (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں۔
جس کے بعدجنوبی پنجاب کی ایل پی جی دوکانوں پر کام کرنے والوں کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں اپنے خرچے پر سول ڈیفنس سے ایل پی جی دوکانداروں کو آگ بھجانے کی ٹریننگ دلوائی جائے گی۔
جس سے معصوم جانوں کے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
اگر پولیس اور سول ڈیفنس کی بے جاہ مداخلت ختم نہ کی گئی توجنوبی پنجاب (ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بہاول پور ڈویژن) میں 18,19دسمبر 2021 دن ہفتہ اور اتوار کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
ہڑتال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر ضلع میں,10 10ٹیمیں اور تھانہ جات کی سطح پرمشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو کہ تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔ ہڑتال کے پروگرام کو آخری شکل دینے کے لیے 10اور 11دسمبر کو جنوبی پنجاب کی میٹنگ کے لیے ملتان میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button