Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی قیمت میں مزیدحیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے ،حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارہ اوجی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی واقع کر دی۔

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39,552روپے فی میٹرک ٹن39.5روپے فی کلو، 467روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کردی۔

مورخہ 31مارچ 2022کو اوگرا کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 171,551.81روپے فی میٹرک ٹن، 171.5روپے فی کلو، 2,024روپے گھریلو سلنڈراور 7,788روپے کمرشل سلنڈر مقررکی گئی تھی۔

مورخہ 5مارچ2022کو حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارہ اوجی ڈی سی ایل(OGDCL)نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 132,000روپے فی میٹرک ٹن، 132 روپے فی کلو، 1558روپے گھریلوسلنڈر اور 5,993روپے کمرشل سلنڈر مقرر کر دی۔

ایل پی جی غریب کا فیول ہے، ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔

ایل پی جی کروڈ آئل کی بائی پروڈکٹ ہے،جس کی کوئی قیمت نہ ہے۔

حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ مقامی ایل پی جی پیداواری قیمت مستقل طور پر 40,000روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی جائے اور 50فیصد درآمدی ایل پی جی لازمی شامل کی جائے۔ مقامی پیداواری ایل پی جی تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں پی پی ایل کے فارمولے کے تحت مساوی تقسیم کی جائے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے فارمولے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں