Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایل پی آر پر جانیوالوں کے لئے بڑی خبر

ایل پی آر کی منظوری کے بغیر چھٹی پر ڈیوٹی سے غیرحاضری قرار دے دی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ملازمین ایل پی آر اور دیگر چھٹیوں کی منظوری کے بغیرڈیوٹی پرجانا بند کر دیتے ہیں جو پیڈا ایکٹ کے تحت بددیانتی ،نااہلی کے برابر ہے۔
اسلئے تمام ملازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایل پی آر سمیت دیگر چھٹیوں کی منظوری تک اپنی ڈیوٹی دیں گے اور نئی پوسٹنگ یا ریٹائرمنٹ کے لوازات پورے ہونے تک موجودہ جگہ نہیں چھوڑیں گے ۔