Breaking NewsEducationتازہ ترین

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے ، سکول فوری طور کھولے جائیں ، یونیورسٹی سال میں دو مرتبہ داخلے کریں گی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بتیسویں بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
جس پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کیے، اور تعلیمی عمل کو فعال رکھا ۔
وزرائے کانفرنس میں تمام فیصلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ طے کیا گیا ہے کہ اسکولز فوری طور پر کھولے جائیں اور اس بارے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی جامعات دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی۔ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لیے جانے کی تجویز ہے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسی نیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا ۔اس دفعہ اسمارٹ سلیبس پڑھایا جائے گا اور اسکے مطابق امتحانات لیے جائیں گے سمارٹ سلیبس اپریل مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا۔
بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوا کرینگے، نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا۔
ضانہوں نے کہا کہ تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے۔ تمام صوبوں میں باقی 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لیے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے۔ ایوریج مارکس نکال کر لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کاؤنٹ کیے جائیں۔
کورونا کےباعث اسکولز کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا فارمولا طے کیا۔
انہوں نے کہا 6 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔ پنجاب کے 5 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی۔
ان اضلاع کے علاوہ 16ستمبرسے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں