Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے : زین قریشی

رکن پنجاب اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، صوبائی حلقہ پی پی 217 میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ہم اپنی ذمہ داریوں، وعدوں کو سنبھالنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں اور ہمارا عمل ہی ہماری کارکردگی کا ضامن ہے ۔

صوبائی حلقہ پی پی 217کی عوام نے مجھ پر جو اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، ان کے مسائل کے حل کے لئے کسی سستی، غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

صوبائی حلقہ کے جن علاقوں، گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے، اہل علاقہ کو ریلیف دینے کے لئے جنگی اقدامات کئے جائیں، ٹیمیں اور مشینری کام کرتے ہوئے نظر آئیں اور لوگوں کو اطمینان حاصل ہو۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے دورہ کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا سے پی پی 217میں نکاسی آب مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی حلقہ 217 کی تمام یونین کونسلوں کے نمائندوں سمیت واسا افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ایم پی اے مخدوم زین حسین قریشی کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے دوران واسا کے مسائل میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے ، اور شہر کے مختلف علاقون میں (60) سے زائد مقامات پر کراؤن فیلیئر ز کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

واسا مالی بحران کے باوجود شہریوں کی نکاسی آب کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کراؤن فیلیئر ز کی ترجیح بنیادوں پر مرمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اب تک (40) کراؤن فیلیئر ز کی مرمت کروائی جاچکی ہے، جبکہ (20) سے زائد کراؤن فیلیئرز کی مرمت کاکام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واسا کو مین پاور کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے ، اور پنجاب حکومت کو ضروری سٹاف کی بھرتی کے لئے سفارشات بھجوائی جاچکی ہیں۔

اس دوران رکن پنجاب اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے واسا کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت سے خصوصی گرانٹ جاری کروانے کا بھی وعدہ کیا ۔

انہوں نے واسا افسران کو صوبائی حلقہ پی پی 217 میں نکاسی آب کے مسائل سے متعلق ایک ہفتے کے اندر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے میں دوبارہ میٹنگ کرکے پراگریس کا جائزہ لوں گا، شہریوں کی شکایات کا ہر صورت ازالہ ہونا چاہیے۔

اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ولایت آباد، قاسم پور اور ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژنوں کے افسران کو دلجمعی کے ساتھ کام کرنے اور سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کرکے شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں