ملک اعجاز کھوکھر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
ملتان پاکستان کا ذرخیز شہر ہے، یہاں پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اسی لیے مختلف کھیلوں میں ملتان کے نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ملک اعجاز کھوکھر کوارڈینیٹر سپورٹس نے ملتان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ ملک عباس کھوکھراور ملک شاہد کھوکھر تھے جن کا استقبال فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کیا ان کے ہمراہ نور خان قیصرانی ٹی ایس اوملتان سٹی بھی تھے۔
فاروق لطیف نے کواڈینئٹر پنجاب سپورٹس ملک اعجاز کھوکھر کو کمپلیکس میں دستیاب کھیلوں کی سہولیات سے آگاہ کیا اور ان کا معائنہ کروایا۔
ملک اعجاز کھوکھر نے کہا کہ وزیر کھیل فیصل کھوکھر پنجاب میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کےلیے سرگرم عمل ہیں، اسی لیے وہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے کھیلتا پنجاب ویژن کے تحت تمام شہروں میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
ملتان میں کھیلوں کے میدان آباد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگے بھی ڈی ایس او فاروق لطیف اسی طرح ملتان کے نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول میں مثبت سرگرمیاں فراہم کرتے رہیں گے۔