تعلیمی بورڈ ملتان : ملک نثار کی 11ویں جیت، ابابیل نے گھٹنے ٹیک دیئے

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے سالانہ الیکشن ملک نثار 11ویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔
سیشن 2025،2026 میں اتحاد گروپ 11 ویں مرتبہ پھر کامیاب اور ابابیل گروپ کو ایک بار پھر بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، الیکشن کمیشنر ڈاکٹر حافظ حسین کے رزلٹ کے مطابق اتحاد گروپ کے صدر ملک نثار احمد نے 450 میں سے 358 سینئر نائب صدر مہر محمد اکبر 333 سینئر نائب صدر دوئم مجاہد حسنم بلوچ 349 نائب صدر محمد جواد نعمب بھٹی 348 نائب صدر دوئم محمد رضا صدیق 341 جنرل سیکرٹری شخ عمران پنجتنی 349 ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راو عمار اکبر 342 ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری احسان الہی گجر 348 ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم محمد تیمور 355 فنانس سیکرٹری حافظ محمد یحییٰ خان 333 آفس سیکرٹری ملک محمد رمضان 328 پریس سیکرٹری محمد الیاس نوناری345 جوائنٹ سیکرٹری محمد یونس جٹ ورک 347 ایڈیٹر محمد عثمان انصاری 351 نے ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسری طرف ابابیل گروپ کے صدر باران خورشید خان 84 اور جنرل سیکرٹری سید فہد علی بخاری 91 صر ف اتنے ہی ووٹ حاصل کرسکے۔
اس موقع پر نو منتخب صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم تمام بورڈ ملازمین کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے پھر ہمیں بھاری اکثریت سے جتوایا ہے، بورڈ ملازمین کی فلاح اور بہتری کے پہلے بھی حاضر تھا، آج کی تاریخی کامیاب کے بعد میں اور میری یونین کے دروازے تمام بورڈ ملازمین کے لیے کھلے ہے۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ عمران نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہماری 20 سالہ کارکردگی اور بورڈ ملازمین کی خدمت آپ لوگوں کے سامنے ہے ہم نے سیاست نہیں خدمت کے جذبے سے بورڈ ملازمین کی خدمت کی ہے۔
محمد الیاس نوناری نے کا کہنا تھا کہ ملک نثار احمد نے روایتی سیاست ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاست کو متعارف کردیا ہے ماضی میں جو لوگ بھی تھے، انہوں نے سیاست برائے سیاست کی ملک نثار احمد نے سیاست برائے خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور ملازمین کی فلاح اور بہتری کے لئے عملی اقدامات کیے جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔