Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہاکی بورڈ کا قیام؛ منیجر قومی ٹیم نے بھی حمایت کردی

ہاکی بورڈ بننے سے فنانس سمیت دیگر تمام مسائل حل ہو جائیں گے :اولپمین محمد عثمان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہاکی بورڈ بنانے کا مطالبہ زور بروز بڑھتا جا رہا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اولپمین رانامجاہد،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولپمین طاہر زمان. ہاکی لیجنڈ اولپمین شہباز سینئر کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر. ورلڈ کپ 1994 کے فاتح سکواڈ کے اہم رکن اولپمین محمد عثمان نے بھی بھرپور حمایت کی دی۔

اپنے بیان میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولپمین محمد عثمان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کے ہاکی بورڈ بنانے کے بیان کو سیکنڈ کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی بورڈ بنانا ناگریز ہے، فیڈریشن کو ہمیشہ سے فنانس کے معاملات درپیش ہوتے ہیں ہاکی بورڈ بننے سے فنانس سمیت دیگر معاملات حل ہو جائیں گے، اس کے علاوہ تمام ہاکی سٹیڈیم آنے سے ہاکی بورڈ کی آمدن میں اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنانس معاملات درست ہونے سے ہمیں کسی اور کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا، فنانس مسائل حل ہونے سے کھلاڑیوں کی کی کارکردگی میں مزید بہترین آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولپمین محمد عثمان نے کہا کہ موجودہ ہاکی ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہو رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button