Breaking NewsEducationتازہ ترین

مینگو فیسٹیول 2022 کی تیاریاں شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مینگو فیسٹیول 2022 کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی، جس میں مندرجہ ذیل لائحہ عمل کی عبوری طور پر منظوری دی گئی۔

1۔ سال 2022 میں 4 مینگو فیسٹولز مندرجہ ذیل شہروں میں منعقد کیے جائیں گے، جن کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

1۔ کراچی2۔ ملتان 3۔ اسلام آباد 4۔ لاہور ان فیسٹیول میں پورے پاکستان اور آزاد کشمیر سے مینگو گرورز کی شرکت یقینی بنائے جائے گی۔

اس سال کا سب سے بڑا فیسٹیول ڈی ایچ اے ملتان میں منعقد ہو گا ، اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مینگو ورائٹی شو بھی ہو گا اور گرورز کے 50 سے زائد اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔

اس فیسٹول کو جدید طرز پر مختلف ایونٹس کو ترتیب دیا جائے گا۔

خواتین مینگو گرورز کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ ان کی خدمات کو ملکی اور بیرون ملک میں اجاگر کیا جاسکے۔

تمام مینگو گرورز کو مکمل میڈیا کوریج دی جائے گی، اور پاکستانی آم کو بطور نیشنل فروٹ پذیرائی دی جائے گی تاکہ ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو ملک اور مینگو گرورز کو فائدہ ہو۔

اس موقع پر ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی ڈاکٹر عابد حسین آصف حیات ٹیپو موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں