Breaking NewsEducationتازہ ترین
مینگو فیسٹیول کل سے شروع ہوگا
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ڈی ایچ اے ملتان کے اشتراک سے 7 جولائی 2023 کو مینگو فیسٹیول ڈی ایچ اے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔
مینگو فیسٹیول میں پہلے دن مختلف انواع و اقسام کے آموں کی نمائش کے علاوہ آم کی پیداوار پر لیکچر، آم کے تھیم پارک اور میوزیم کا افتتاح، اور کلچر نائٹ کا انعقاد شامل ہے۔
دوسرے دن آم سے بنے مختلف کھانوں کا مقابلہ، آم کھانے کا مقابلہ، سٹیک ہولڈرز میٹنگ،مشاعرہ، اور کلچرل نائٹ منعقد ہو گی۔
تیسرے دن بچوں کے لیے مختلف پروگرام اور اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔
آم کی 200 سے زائد انواع و اقسام کے نمائش تینوں دن جاری رہے گی۔ مینگو فیسٹیول 9 جولائی تک جاری رہے گا۔