ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ مینگو فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا
مینگو فیسٹیول زرعی یونیورسٹی ملتان، مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایس ایم فوڈز، ایف ایف سی، فاطمہ فرٹیلائزر، المیزان بینک، عیسی موسیٰ کراپ سائنسز، نیو کیم، ٹوپسن گروپ، پیٹرن گروپ اور رائز اے جی کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
مینگو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب آج تین بجے ہوگی، مینگو فیسٹیول کے مہمان خصوصی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ہوں گے، اسکے علاوہ مختلف محکموں کے سیکریٹری، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر بھی مہمان اعزاز ہیں، آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی پہلے دن کے مہمان اعزاز ہوں گے۔
اس کے علاوہ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آم کے کاشتکاروں کے مسائل اور جدید تحقیق کی روشنی میں ان کے حل پر بات چیت ہوگی، شام کو مشاعرہ اور کلچرل نائٹ بھی منعقد کی جائے گی۔
آموں کے اس میلے میں 60 سے زائد اسٹالز اور 150 سے زائد اقسام کی نمائش ہو گی، آموں کا یہ میلہ دو روز 26 اور 27 جولائی تک جاری رہے گا۔