Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تین روزہ مینگو فیسٹول شروع ہوگیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ، ڈی ایچ اے اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے تعاون سے تین روزہ مینگو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

مینگو فیسٹیول کا افتتاح وزیر مملکت برائے داخلہ پاکستان عبدالرحمن خان کانجو نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میلہ اور تقریبات لوگوں کو خوش رکھنے بہت اچھے طریقے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اس قسم کے میلوں کے ذریعے آم کی برآمد میں قابل ذکر تبدیلی آئی ہے کیوں کہ ان ملاقاتوں اور گفت و شنید سے مینگو گروورز کو معلومات ملتی ہیں۔

زرعی جامعہ ملتان اور ڈی ایچ اے کے مینگو فیسٹیول کے انعقاد سے مزید مینگو کی ایکسپورٹ میں بہتری آئے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملتان کی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی ایچ اے، پنجاب گورنمنٹ اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان اور أم کے کسانوں سے مل کر شہریوں کے لئے اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

میلہ میں زرعی سائنسدانوں نے کسانوں کے أم کے مسائل سنے اور ان کے مناسب حل کے لیے طریقہ بتائے۔مزید کہا کہ آم کی نمائش کے ساتھ ساتھ چولستان کا مقامی ثقافتی میلہ،مینگو ڈیش اور کھانے کے مقابلے، مینگو واک،پپٹ شو،اور دیگر بہت سی سرگرمیاں اس نمائش کا حصہ ہوں گی۔

یہ سالانہ مینگو فیسٹیول تین دن جاری رہے گا ، اور ہر دن آم کی نمائش کے ساتھ رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مینگو فیسٹیول میں 200 سے زائد سٹال لگائے گئے جن میں تین سو سے زائد ورائٹیز نمائش میں رکھی گئی۔

50 کسانوں کے اور پچاس سے زائد مختلف سرکاری اور نجی اداروں نے اپنے اپنے سٹال لگائے۔اس کے ساتھ ساتھ میلہ میں بچوں کی تفریح کا خاص انتظام کیا گیا پہلے دن میلہ شروع ہوتے ہیں ملتان کے 5 ہزار سے زیادہ شہری ارینہ ہال ڈی ایچ اے ملتان میں امڈ آئے۔

مینگو فیسٹیول میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان،وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی،وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خان،چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر،میجر طارق خان ،شاہد حسین گردیزی،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر حسن مہدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق سمیت دیگر فیکلٹی انڈسٹری مینگو گروورز،اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button