مینگو فیسٹول کا اختتام : آخری روز عوام کا رش، ڈشز کے مقابلے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ڈی ایچ اے اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے زیراہتمام جاری تین روزہ مینگو فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
تین روزہ مینگو فیسٹول شروع ہوگیا
میلے کے تیسرے روز آموں کی ڈشز کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ، جس میں پروفیشنل مینگو ڈش میکروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی آموں کی مختلف ڈش مقابلہ میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان : مینگو فیسٹول جاری ، دوسرے روز بھی شہریوں کا جم غفیر
200 سے زائد آموں کی ڈشز کے مقابلہ جات میں منور حسین،رانا آصف ٹیپو،ملک عابد نے ججز کے فرائض سرانجام دیے اس کے ساتھ ساتھ آموں کے 30 فوڈ اسٹال لگائے گئے۔
جن میں 50 سے زیادہ آموں کی ڈشز پیش کی گئیں۔مینگو جوس،مینگو حلوہ،مینگو چاکلیٹ،مینگو کیک، مینگو چکن تکہ وغیرہ وغیرہ شامل تھیں۔ اس کے بعد
مینگو ڈیجیٹل ایکسپورٹ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
محمد علی نے أم کی موجودہ ڈیجیٹل مارکیٹ کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔
اس موقع پر مس رابعہ سلطان نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل مارکیٹ کے خدشات لوگوں کے دور کرنے کی ضرورت ہے ۔مزید برآں ہمیں اپنے بڑوں کے آموں کی باغبانی کے تجربات کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے آگے بڑھانا چاہیے۔
اس موقع پر میجر طارق خان نے کہا کہ مارکیٹ کے لوگوں کو أم کے کسانوں سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، اور انہیں اپنے آموں کی سالانہ ضرورت اور کوالٹی پہلے ہی بتانی چاہیے۔
علاوہ ازیں شرکاء نے اتفاق کیا کہ ہمیں أم کی پرانی منڈیوں سے نکل کر جدید مارکیٹ تیار کرنی چاہیے جس سے کسان سمیت تمام مارکیٹ کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ، اور ساتھ ساتھ ملکی أم کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔
مینگو فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ ہم اگلے سال أم کی نئی ورائٹی سامنے لائیں گے، کیونکہ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان اور زرعی جامعہ ملتان أم کی نئی اقسام پر کافی عرصہ سے کام کر رہی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس میلہ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ نیا سیکھنے کو بھی ملتا ہے، نئی نسل کو اس میں شریک کرکے ان کو عملی تعلیم سے بھی آگاہی دی جاتی ہے ۔
جلد ہی مینگو میوزیم ڈی ایچ اے میں بنانے کے قابل ہو جائیں گے ۔جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ملتان کی پہچان بنے گا ۔
تقریب کے اختتام پر مینگو گروورز،انڈسٹری سٹالز لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کامیاب مینگو فیسٹیول کے انعقاد پر مینگو گروز ، انڈسٹری کسانوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر میجر طارق خان،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق خان،میجر صفدر حسین،ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر مطلوب دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔