Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : مرکزی چوک چونگی نمبر 9 پر یادگار مکمل

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکے ایک اور مرکزی چوک چونگی نمبر 9 پر یادگار مکمل کرلی گئی ہے۔

یادگار کے اطراف میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری کے ذریعے چوک کو دلکش بنایا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چونگی نمبر 9 پر یادگار کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سپانسرز خواجہ یونس اور خواجہ انیس بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریکارڈ مدت میں 4 مرکزی چوکوں پر خوبصورت یادگاریں مکمل کی گئیں ہیں ، جبکہ تمام منصوبوں میں ضلعی انتظامیہ کو نجی سیکٹر کا تعاون حاصل رہا۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے چوک اور سہو چوک کا بھی چند روز میں افتتاح کرینگے ،جس کے بعد تمام چوکوں و یادگاروں کی دیکھ بھال نجی سیکٹر کے حوالے کرینگے تاکہ سرکاری وسائل کی بچت کی جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے مزید سکیموں پر دن رات کام جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں