Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاء کی ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر اولیاءکی ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں بابر چوک وہاڑی روڈ پر شاندار یادگار کا افتتاح کردیا گیا۔

نئی یادگار کی تعمیر کے بعد بابر چوک کا نیا نام پاکستان چوک رکھ دیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پاکستان پر منعقدہ پروقار تقریب میں تاریخی یادگار کا افتتاح کیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی ہمراہ تھے۔

تقریب میں ملی نغموں کی گونج میں قومی پرچم فضاءمیں بلند کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر میں بیوٹیفکیشن کے منصوبے جاری ہیں، مخلتف چوکوں کے ساتھ گرین بیلٹس کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
جس سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ پاکستان چوک کی طرز پر ایس پی چوک پر بھی یادگار مکمل کرلی گئی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ ماڈل ٹاؤن چوک اور سہو چوک پر بھی یادگاریں تکیمل کے آخری مراحل میں ہیں۔

عامر کریم خاں نے بتایا کہ شہر اولیائ کے باسیوں کیلئے مزید ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دریں اثناء پاکستان پر اپنے طرز کی منفرد یادگار کے افتتاح پر شہریوں اور چوک سے گزرنے والے مسافروں نے خوشگوار تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button