Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کی بچت کیلئے پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنےکا فیصلہ

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بندکردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی، ریسٹورینٹس بھی جلد بند کرنےکی تجویز پر غور جاری ہے۔

قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button