Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کو مارکس امپروومنٹ کیلئے 4چانس دے دیئے گئے

پنجاب بورڈز کمیٹی آ ف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق میٹرک و انٹرمیڈیٹ تعلیمی سال 2020اور2021کے طلباء وطالبات جو مارکس امپروومنٹ کا امتحان دے چکے ہیں، اور ان کے مارکس ابھی بھی %50سے کم یا گریڈ E .Dہیں یا مارکس امپروومنٹ کرنےمیں ناکام رہے ہیں ان کو چار چانس دے دیئے گئے ہیں ۔

ایسےامیدواران تین سال کے اندر مروجہ سلیبس و مقررہ شیڈول کے مطابق مضمون وائز یا پارٹ وائز (پارٹ فرسٹ یا پارٹ سیکنڈ یا دونوں پارٹس کا کمبائنڈ) امتحان دے کر مارکس امپروومنٹ کرسکتے ہیں ۔

اضافی چانس لینے کی صورت میں اگر %50یا گریڈ C سے نمبرات بڑھ گئے تو مزید چانس کی سہولت ختم تصور ہوگی، اور ایسے امیدواران کی تعلیمی اسناد پر حاصل کردہ مواقع (Number of attempts)بھی واضح درج کیے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ ایسے امیدواران جن کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیے ہوئے 2سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے وہ اسٹامپ پیپر پر اس امر کا حلف نامہ دیں گے کہ انہوں نے مزید اعلیٰ تعلیم (Higher Education ) ایسوسی ایٹ ڈگری،BSیا اس کےمساوی ڈگری حاصل نہیں کی ۔

داخلہ کے خواہشمند آمیدواران بورڈ کی ویب سائٹ سے یکم اپریل تا 15اپریل 2022ء تک نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم آ ن لائن کر کے اپنی رہائش کے قریب ترین سرکاری یا بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ تعلیمی ادارے (سکول/کالج) کے سربراہ (ہیڈ ماسٹر ،ہیڈمسٹریس،یا پرنسپل)سے تصدیق شدہ داخلہ فارم اور فیس بورڈ حدود میں واقع حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں مقررکردہ تاریخ/شیڈول کے اندر جمع کرواسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں