زکریا یونیورسٹی : نقاب پوشوں کا حملہ، ایک زخمی
زکریا یونیورسٹی میں طلباء گروپوں میں پھر تصادم ، ایک زخمی ، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی فائرنگ سے گونج اٹھی؛ 11 افراد گرفتار، دو زخمی
ایم ایس ایف کے دو گروپس پھر دوبارہ لڑ پڑے، گزشتہ روز دس کے قریب نقاب پوش طلباء نے کرمنالوجی کے طالب علم عدیل الطاف پر حملہ کردیا۔
ڈنڈے سوٹوں سے اس کو مارا بعد ازاں سیکورٹی اور اس کے ساتھیوں کے آنے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، جس کے بعد عدیل الطاف گروپ کے ارکان نے یونیورسٹی گیٹ بند کردئیے کہ حملہ آور کیمپس میں ہیں ان کو پکڑا جائے، جس کی وجہ سے روٹس بند ہوگئے اور بسوں کی لائنیں لگ گئیں۔ سیکورٹی عملے نے تمام افراد کو جامعہ تلاشی کے بعد کیمپس سے باہر جانے دیا مگر حملہ آوروں کا پتہ نہ چل سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سول گیٹ پر جا کر سیکورٹی گارڈز ر اسلحہ تان لیا اور زبردستی گیٹ کھلوا کر فرار ہوگئے جبکہ سیکورٹی اور دوسرا گروپ ان کو مرکزی دروازے پر تلاش کرتا رہا۔
دریں اثنا متاثر ہ گروپ نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمے کےلئے درخواست دے دی، جس میں ثنا اللہ گرمانی، رانا زاہد، ثنا اللہ گرمانی، احتشام انصاری، مبشر سنگھیڑا بابر کھیڑا، سمیع گل شہرام چھٹہ ، شاہد زماں کو نامزد کیا گیا ہے ۔