Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران خان جب بےفیض ہوگیا توحکومت دھڑام سے گرگئی، مریم نواز

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت بیساکھیوں پر قائم تھی، مگر جب ایک شخص سے عمران خان بے فیض ہوگیا تو حکومت دھڑام سے گرگئی۔

فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے کل خود سازش کاپتہ بتادیا، اپنے ہی منہ سے یہ کہہ کر سچ بول دیا کہ جس شخص نے میری حکومت سنبھالی ہوئی تھی میں نہیں چاہتا تھا کہ اس کی پوسٹنگ ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ شخص میری آنکھ اور کان تھا مگر ہم جانتے ہیں کہ اس سے تم سیاسی مخلافین کی گردنیں دبوچتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تقرری کیا ہوئی اس کی آنکھیں بھی گئیں اور کان بھی گئے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو،عمران خان سےآپ کی جان چھوٹی، آپ کوخادم پاکستان جیسا دن رات کام کرنےوالا وزیراعظم مبارک ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، آنے والا دور نوازشریف اور شہبازشریف کاہے، عمران خان کوکرسی جانے کانہیں،شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کا دکھ ہے، شہبازشریف ہرآنے والے دن عمران خان کی ناکامیاں سامنےلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیچے سے کرسی کھسکی،اوپر سے دماغ کھسک گیا، عمران خان روز ٹی وی پر آکر نئی نئی کہانیاں سناتا ہے، ہمیں کہتا رہا کہ دعا کرتا ہوں یہ تحریک عدم اعتماد لے کرآئیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی اب رونا کس بات کا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال خود کام کیا نہ کسی کو کرنے دیا، عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنا تو کہا میرے گاؤں میں بجلی نہیں، چار سال بعد ان کی حکومت گئی تو پورے پنجاب میں بجلی نہیں تھی مگر آج بجلی کی صورتحال بہتر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے خلاف سازش ہوگئی مگر یہ ہر روز نیا جھوٹ بولتا ہے، پہلے بولا مارچ میں خط آیا تھا، اب کہتا ہے جولائی سے سازش ہورہی تھی، عمران خان لوگوں کو لانگ مارچ کی کال دے رہا ہے، یہ لانگ مارچ نہیں گوگی بچاؤ مارچ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کے قصے فتح جنگ تک پہنچ چکے ہیں، فرح خان کا دوسرا نام ہے عمران خان، فرح خان جہاں بھی ہوگی، رانا ثنا ڈھونڈ کر پاکستان لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے 15 کروڑ کی بی ایم ڈبلیو ساتھ لے گیا، قوم کو لنگر خانے دیے جبکہ عمران خان کو توشہ خانہ ملا، حکومت ختم ہوئی تو کہا بی ایم ڈبلیو خراب ہوگئی وی ایٹ دیدو، قوم کو پتہ ہے عمران خان کا نام توشہ خان ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں غلط طریقے سے پیسہ لایا گیا، چیف الیکشن کمشنر خود لگایا، ان کی تعریفیں کیا کرتا تھا، لاکھوں ڈالر تم اینٹھو اور استعفیٰ الیکشن کمیشن دے؟ عمران خان کو اپنی چوریوں کا حساب دینا ہوگا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں