Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ پر معذرت نہیں کروں گی :مریم نواز

مریم نواز نے صحافیوں کے متعلق آڈیو لیک کا اعتراف کر لیا، تاہم انھوں نے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ پر واضح طور پر معذرت سے انکار کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ حالیہ آڈیو میں آپ اور پرویز رشید صحافیوں کو کتا کہہ رہے ہیں، کیا اس پر معذرت کریں گی۔

مریم نواز نے صحافی کو جواب دیا کہ میں کوئی معذرت نہیں کروں گی، پہلے جواب دیا جائے پرویز رشید کے ساتھ میری نجی بات چیت کیوں ریکارڈ کی گئی، ایک تو وہ ریکارڈ کی گئی اور پھر وزارء کو دی گئی، پہلے مجھ سے معذرت کی جائے، پھر اس معاملے پر بات کروں گی۔

مریم نواز نے پرویز رشید سے گفتگو کی آڈیو ٹیپ کو تو تسلیم کر لیا، لیکن صحافیوں کو بھونکنے والے کتے بولنے پر معذرت سے انکار کیا، ان کا مؤقف تھا کہ پہلے تو ان سے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے پر معذرت کی جانی چاہیے، انھوں نے کہا ہماری ٹیلی فونک گفتگو کیسے ریکارڈ کی گئی اس کا جواب دینا چاہیے، ہم پرائیویٹ کیا گفتگو کرتے ہیں، اس پر کسی سے کیوں معذرت کریں۔

مریم نواز نے کہا پرویز رشید اور میں کیا بات کرتے ہیں یہ ہماری پرائیویٹ گفتگو تھی، میں نے کسی کی کوئی ٹیپ ریلیز نہیں کی، لوگوں کی آڈیو ویڈیو ٹیپس آ جاتی ہیں، میری آڈیوز کا موازنہ دوسری ٹیپس کے ساتھ نہ کریں، دوسروں کی ٹیپس تو وہاں سے آ جاتی ہیں۔

انھوں نے آڈیو لیک پر بات چلی جانے پر کہا کہ میری پریس کانفرنس فارن فنڈنگ سے متعلق ہے، اسی پر سوال ہونا چاہیے، انصاف دینے والے اداروں سے ہم سب کو سوال کرنا چاہیے، انھیں فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی کرنی چاہیے، نواز شریف، مریم نواز جیل جا سکتے ہیں تو عمران خان کے خلاف بھی کیس چلنا چاہیے، جو سلوک ہمارے ساتھ ہوا وہی سلوک عمران خان کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button